جرائم و حادثات
تلنگانہ:کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
تلنگانہ کے شمس آباد میں ایک کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل شب دیوافٹ ویر کامپلکس میں یہ آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شمس آباد میں ایک کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل شب دیوافٹ ویر کامپلکس میں یہ آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی افراد کے مطابق آگ کے شعلے کافی اونچے تھے اور اس کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔اس واقعہ میں کامپلکس کی دو دکانات جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔
سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں تقریبا 30لاکھ روپئے کے مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔