جرائم و حادثات

تلنگانہ:داداکی موت کا صدمہ،مایوس پوتے نے پھانسی لے لی

داداکی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں پوتے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: داداکی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں پوتے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

پولیس کے مطابق ناگی ریڈی پلی گاوں کے رہنے والے سی بسپا کی گذشتہ ماہ موت ہوگئی تاہم اس کے پوتے نے دادا کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس پوتے کی شناخت 22سالہ سی پربھاکر کے طورپر کی گئی ہے۔پربھاکر کے بچپن ہی میں اس کے باپ پرامیاکی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے دادانے اس کی پرورش کی تھی۔

پربھاکر، پرگی میں ڈگری فائنل ایر میں زیرتعلیم تھا۔ایک ماہ کے وقفہ سے گھر میں دو اموات پر پربھاکر کے خاندان کے ارکان صدمہ سے دوچار ہوگئے اورگاوں میں غم کی لہردوڑ گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد پربھاکر کے مکان کے قریب دیکھی گئی جنہوں نے ا س کے دیگر ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔

اس بات کی اطلا ع پولیس کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر پربھاکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے پربھاکر کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔