جرائم و حادثات

کمیشن کے نام پر دھوکہ دہی، سائبر کرائم میں مقدمات درج

گوگل میاپ کے ذریعہ کمیشن لینے والے دو افراد کو دھوکہ دہی کے الزام میں سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: گوگل میاپ کے ذریعہ کمیشن لینے والے دو افراد کو دھوکہ دہی کے الزام میں سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

ان ملزمین کے خلاف ہندوستان بھر میں 104 مقدمات درج ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ میں 13 مقدمات درج ہیں۔

پولیس پریس نوٹ کے بموجب بوئن پلی پولیس میں ایک شکایت درج کی گئی کہ انھیں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر میسج آیا۔ گوگل میاپ کے نام پر دھوکہ دہی کی گئی۔

7 لاکھ 15 ہزار روپئے بینک اکاؤنٹ میں تبادلہ کیا گیا۔

بوئن پلی پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ مذکورہ ملزمین چھوٹی رقم دیتے ہوئے بھاری رقومات حاصل کرتے تھے۔

اس طرح ان ملزمین نے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دے کر 3 کروڑ روپئے کا غبن کیا۔