ایشیاء
ٹرینڈنگ

دھنیش کمار نے پاکستان میں ہندو لڑکیوں کے اغوا کا مسئلہ اٹھایا

سینیٹر دھنیش کمار نے جاریہ سینیٹ اجلاس کے دوران سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہندو لڑکیوں کے اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کا مسئلہ اٹھایا۔

اسلام آباد: سینیٹر دھنیش کمار نے جاریہ سینیٹ اجلاس کے دوران سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہندو لڑکیوں کے اغوا اور جبری تبدیلی مذہب کا مسئلہ اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کی بیٹیاں مال ِ غنیمت نہیں ہے کہ کوئی زبردستی ان کا دھرم پریورتن کرے۔ سندھ میں ہندو لڑکیوں کو جبراً مسلمان بنایا جارہا ہے۔ پوجا کماری کے اغوا کو 2 سال ہوچکے ہیں۔

حکومت اِن بااثر لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا اغوا اور تبدیلی ئ مذہب اثرورسوخ والے لوگ اور مذہبی گروپس کررہے ہیں جنہیں سیاسی طاقتوں کی تائید حاصل ہے۔

مذہبی اقلیتوں خاص طورپر ہندو لڑکیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا دھرم پریورتن اور مسلمانوں سے ان کی شادیاں کارِ خیر سمجھ کر کی جارہی ہیں جبکہ اسلام کی تعلیمات یہ نہیں ہیں۔

پاکستان کا قانون / آئین بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ قرآن ِ مجید بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔