حیدرآباد

حائیڈرا کمشنر نے ومشی رام بلڈرس کے خلاف برہمی کااظہار کیا

رنگناتھ نے حائیڈرا کی جانب سے جاری تالابوں کی ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مادھا پور کے تمڈی کنٹہ اور بورا بنڈہ کے قریب واقع سنم چروو تالاب کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی کے کاموں کی تفصیلات معلوم کیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ومشی رام بلڈرس کے خلاف حائیڈرا(حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی)کمشنر رنگناتھ نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایم ایل اے انیرودھ ریڈی کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، رنگناتھ نے خواجہ گوڑہ کے کوتہ کنٹہ ایف ٹی ایل حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

انہوں نے ہدایت دی کہ ومشی رام بلڈرس کی جانب سے ایف ٹی ایل حدود میں ڈالی گئی مٹی کو تین سے چار دنوں میں ہٹا دیا جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس تالاب کی ایف ٹی ایل حدود کی تصدیق کے لیے سروے کرایا جائے۔

 اس کے علاوہ، رنگناتھ نے حائیڈرا کی جانب سے جاری تالابوں کی ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مادھا پور کے تمڈی کنٹہ اور بورا بنڈہ کے قریب واقع سنم چروو تالاب کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی کے کاموں کی تفصیلات معلوم کیں۔

انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ ان کاموں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔رنگناتھ نے تالاب کے اطراف کی خوبصورتی اور سرسبزی بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

 انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس سال حیدراکے تحت جاری 6 تالابوں کی بحالی اور خوبصورتی کے کام آئندہ مانسون سے پہلے مکمل کیے جائیں اور ان میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔