تلنگانہ

جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

ممبر سازی مہم کی تکمیل کے بعد منڈل سطح پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد اگست میں ضلع سطح پر جمعیتہ علماء کی نئی باڈی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے بعد ریاستی سطح پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں ممبر بن کر جمعیتہ علماء کی قیادت کو مضبوط کریں۔

نظام آباد: جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس آج صبح گیارہ بجے دفتر جمعیتہ علماء میں حافظ پیر شبیر احمد صاحب اور حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں خاص طور پر ممبر سازی مہم کے حوالے سے تفصیلی مشورے اور اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ جمعیتہ علماء کی موجودہ میعاد مکمل ہوچکی ہے اور سابقہ باڈی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ اب ایک اڈھاک کمیٹی ضلع کے تمام امور کو سنبھالے گی اور صدر بطور کارگزار اپنی خدمات انجام دیں گے۔ دیگر تمام عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ تمام منڈل سطح کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی کہ وہ ماہ جولائی کے اختتام تک ممبر سازی کا عمل مکمل کرلیں۔

ممبر سازی مہم کی تکمیل کے بعد منڈل سطح پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد اگست میں ضلع سطح پر جمعیتہ علماء کی نئی باڈی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے بعد ریاستی سطح پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں ممبر بن کر جمعیتہ علماء کی قیادت کو مضبوط کریں۔

اس موقع پر جن معزز حضرات نے شرکت کی اُن میں مولانا سید سمیع اللہ صاحب، مولانا اسماعیل عارفی صاحب، جناب نصیر الدین، جناب یحیٰ ظفر صاحب، جناب عنایت علی افروز، حافظ عتیق صاحب، حافظ نسیم، حافظ ابراہیم، مولانا واصف، مفتی شیخ محمود صاحب، مفتی رفیق ذاکر صاحب (آرمور)، پرکٹ عبدالرحمن، پرکٹ حافظ افسر (بودھن)، حافظ عقیل (بودھن)، مفتی عبدالماجد (چندور، ورنی)، حافظ عبدالرشید (نندی پیٹ)، حافظ عمرآن (ساٹاپور)، مفتی مدثر (ساٹاپور)، حافظ الیاس صاحب (بورگاؤں)، مولانا عاطف صاحب (ایڑپلی)، نعیم صاحب (ویلپور) اور پاشاہ بھائی (ورنی) شامل تھے۔