جرائم و حادثات
خاتون نے دو بچوں کے ساتھ واٹر ٹینک سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک خاتون نے دو بچوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کے واٹر ٹینک سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک خاتون نے دو بچوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کے واٹر ٹینک سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ ماری پالم پرکاش نگر میں پیش آیا۔
مرنے والوں کی شناخت سندھیا 9 سالہ گوتم اور5 سالہ الیکھیا کے طور پر کی گئی ہے۔
مقامی افرادکی اطلاع پر ایئرپورٹ زون پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔