حیدرآباد

شاہ علی بنڈہ کے علاقہ سے نقلی ڈینٹل ڈاکٹر گرفتار

ساوتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک نقلی ڈنٹل ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دانتوں کے علاج میں استعمال کئے جانے والے آلات کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ساوتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک نقلی ڈنٹل ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دانتوں کے علاج میں استعمال کئے جانے والے آلات کو ضبط کرلیا۔

تفصیلات کے بموجب ٹاسک فورس کی ٹیم نے شاہ علی بنڈہ پولیس کے ہمراہ ایک شخص خواجہ مزمل الدین ساکن الجبیل کالونی جو اپنے آپ کو ڈنٹل ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے انجن باؤلی میں آکسیجن ڈنٹل کلینک چلارہا تھا اور دانتوں کے مریضوں کا علاج کررہا تھا۔

وہ کرناٹک اسٹیٹ ڈنٹل کونسل کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ استعمال کررہا تھا۔

پولیس نے انہیں گرفتار کرکے دواخانہ کا فرنیچر،کیمرے مشین اور دیگر اشیاء کو بھی ضبط کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ مزمل 2016 میں انٹرمیڈیٹ ناکام ہوگیا تھا اور وہ مسواک ڈنٹل ہاسپٹل مانصاب ٹینک میں ملازم تھا۔

بعدازاں اس نے کرناٹک سے نقلی بی ڈی ایس سرٹیفکیٹ سید عبدالسلام کی مدد سے حاصل کرکے مریضوں کا علاج کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے ممکنہ تمام لائسنس اور دیگر سرٹیفکیٹس بھی ضبط کرکے شاہ علی بنڈہ پولیس کے حوالے کردیا۔