حیدرآباد
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
پولیس نے کہاکہ بی ٹیک سال دوم کا طالب علم کارتک 17 جولائی کو کیمپس سے روانہ ہوا تھا مگر وہ دوبارہ واپس نہیں لوٹا جس پر حکام اور والدین میں تشویش پائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد کا ایک طالب علم لاپتا ہوگیا ہے۔
پولیس نے کہاکہ بی ٹیک سال دوم کا طالب علم کارتک 17 جولائی کو کیمپس سے روانہ ہوا تھا مگر وہ دوبارہ واپس نہیں لوٹا جس پر حکام اور والدین میں تشویش پائی جارہی ہے۔
اس طالب علم کا فون بھی بند آرہاہے۔ آئی آئی ٹی حکام کی اطلاع پر کارتک کے والدین بھی 19 جولائی کو اس باوقار تعلیمی ادارہ پہنچے او رانہوں نے سنگاریڈی پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
بتایا جاتاہے کہ پولیس نے طالب علم کے موبائل فون کے سگنلس کو وشاکھاپٹنم میں ٹریس کیا ہے۔ کارتک کے والدین کے ساتھ پولیس کی ایک ٹیم اے پی کے شہر وشاکھاپٹنم روانہ ہوئی ہے۔ کارتک ضلع نلگنڈہ کا رہنے والا ہے۔