بستی کار۔کنٹینر میں ٹکر، 5 کی موت،3زخمی
انہوں نے بتایا کہ پریم چندر پاسوان ایک بڑے بزنس مین ہیں۔

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے شہر تھانہ علاقے میں پیر کی صبح کنٹینر کی زد میں آنے سے کار سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی جکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بستی ایودھیا قومی شاہراہ پر گوٹوا کے قریب ایک کار کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار پریم چندر پاسواناشندہ گاؤں ترکولھی جسوپور، ضلع گورکھپور ، شیو راج باشندہ گاؤں سبدیہ کالا اسمولی، ضلع سنبھل، شکیل، وشواجیت اور ایک نامعلوم باشندہ بہاران کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
تین زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پریم چندر پاسوان ایک بڑے بزنس مین ہیں۔
ان کی گجرات میں ایک کمپنی ہے۔ تمام مرنے والوں کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔
یہ لوگ گجرات سے مسلسل گاڑی چلا کر آ رہے تھے۔ ایسے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غنودگی کی وجہ سے ڈرائیور الرٹ نہیں رہ پایا اور حادثہ ہوگیا۔