حیدرآباد

مشن بھگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی، پانی ضائع

پمپ ہاؤز سے نارسنگی جانے والی اہم پائپ لائن کے اچانک پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں تقریبا دو گھنٹوں تک پینے کا پانی ضائع ہوتا رہا۔

حیدرآباد: ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کی اسکیم مشن بھگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی۔

متعلقہ خبریں
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت

یہ واقعہ تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے شاہ میرپیٹ علاقہ میں پیش آیا۔

پمپ ہاؤز سے نارسنگی جانے والی اہم پائپ لائن کے اچانک پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں تقریبا دو گھنٹوں تک پینے کا پانی ضائع ہوتا رہا۔

راجیو راہداری پر پیٹرولنگ کرنے والی پولیس نے اس کو دیکھ کر متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔