سیلفی ویڈیو بناکر آٹو ڈرائیور کی خودکشی
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ شمس آباد پولیس اور مقامی افرادنے بتایا کہ چودھری گوڑہ کے کے نرسمہا اور لکشمماں یومیہ مزدور ہیں۔ ان کا بیٹا روی (35) آٹو ڈرائیور ہے۔ دس سال پہلے اس کی شادی ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد میں ایک آٹو ڈرائیور نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل اس نے ایک سیلفی ویڈیو بنائی جس میں اس نے بتایا کہ ”میں شراب کا عادی ہوں۔ میری بیوی دس سال سے شراب چھوڑنے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈال رہی تھی لیکن میرے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے بعد میری بیوی مائیکے چلی گئی۔
اس لئے میں ہی ذمہ دار ہوں کیونکہ میں نے شراب کی لت میں پڑ کر اپنے خاندان کو نظر انداز کردیا تھا یہ سب میرا قصور ہے۔اس لیے میں جان دے رہا ہوں“ اس نے اپنے آٹو میں سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے یہ بات کہی اور اس کے فوری بعد اس نے کیڑے مار دوا پی لی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ شمس آباد پولیس اور مقامی افرادنے بتایا کہ چودھری گوڑہ کے کے نرسمہا اور لکشمماں یومیہ مزدور ہیں۔ ان کا بیٹا روی (35) آٹو ڈرائیور ہے۔ دس سال پہلے اس کی شادی ہوئی۔
اس کی بیوی شراب کے عادی ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے مائیکے چلی گئی۔ زندگی سے مایوس ہو کر روی نے خودکشی کر لی۔اس جوڑے کو ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے جن کی عمرآٹھ سال سے کم ہے۔