کھیل
ہندو تنظیم کا احتجاج، ہند۔بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز پر امتناع کا مطالبہ
ہندو مکل کاچی (ایچ ایم کے) تنظیم کے ارکان نے آج چینائی میں احتجاج منظم کیا۔ انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی کہ وہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری کے خلاف جاری تشدد کے پیش نظر ہند۔ بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز روک دیں۔

چینائی: ہندو مکل کاچی (ایچ ایم کے) تنظیم کے ارکان نے آج چینائی میں احتجاج منظم کیا۔ انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی کہ وہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری کے خلاف جاری تشدد کے پیش نظر ہند۔ بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز روک دیں۔
ایچ ایم کے پارٹی کے صدر ارجن سمپت کی زیر قیادت احتجاجیوں نے نعرہ بازی کی اور بنگلہ دیشی ہندوؤں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس سیریز پر امتناع عائد کردینے کا مطالبہ کیا۔ سمپت نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی آبادی نے ڈرامائی کمی آئی ہے جو 1971 میں 26 فیصد تھی اور اب گھٹ کر 7فیصد ہوگئی ہے۔
انہوں نے برادری کو درپیش مبینہ تشدد اور ظلم کو اس کمی سے منسوب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مندروں کو تباہ کیا گیا ہے اور ہندو خواتین پر حملے کئے گئے ہیں۔