شمال مشرق

آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش

حکومت ِ آسام‘ مرکز سے سفارش کرے گی کہ ریاست سے افسپا (مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون 1958) یکم اکتوبر سے واپس لے لیا جائے۔

گوہاٹی: حکومت ِ آسام‘ مرکز سے سفارش کرے گی کہ ریاست سے افسپا (مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون 1958) یکم اکتوبر سے واپس لے لیا جائے۔

متعلقہ خبریں
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال

چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صورتِ حال میں قابل ِ لحاظ بہتری کے مدنظر کابینہ نے ریاست کے مابقی 8 اضلاع سے افسپا ہٹانے کی سفارش کو منظوری دی تاہم قطعی فیصلہ حکومت ِ ہند کا ہوگا۔

کابینہ نے این ای پی 2020 کے مطابق 7 کالجس کو یونیورسٹیوں کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔