تلنگانہ

علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو چیف منسٹر کا خراج

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تحریک تلنگانہ کے دوران پروفیسر جئے شنکر کی جانب سے اداکردہ کردار کو ناقابل فراموش اور لاکھوں افراد کیلئے تحریک قرار دیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تحریک تلنگانہ کے دوران پروفیسر جئے شنکر کی جانب سے اداکردہ کردار کو ناقابل فراموش اور لاکھوں افراد کیلئے تحریک قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے
پی آر سی کا عنقریب اعلان
تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ میڈیکل ڈے کا اہتمام

علیحدہ تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کی برسی کے موقع پر آنجہانی رہنماء کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کہ ریاست کے قیام کے ایک دہے کی تکمیل پر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں، ان تقاریب میں پروفیسر جئے شنکر کی غیر موجودگی انتہائی تکلیف دہ ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ جئے شنکر کے نظریات، وافکار پر عمل کرتے ہوئے تلنگانہ ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔ ہم شہیدان تلنگانہ کے جذبہ کو اختیار کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے سفر پر ہمیشہ گامزن رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پروفیسر جئے شنکر نے تشکیل تلنگانہ علاقہ کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے، خوابوں کی تعبیر تلاش کرنے کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ ان کی کوششوں، قربانیوں اور نظریات کو تلنگانہ سماج، ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ان کی خواہشات، نظریات کو تلنگانہ کے قیام کے دس سالہ تقاریب میں عوام کے سامنے رکھا جارہا ہے اور ان کے افکار پر چلتے ہوئے تلنگانہ کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔