کرناٹک

کرناٹک میں بس حادثہ، اے پی کا ایک مسلم جوڑا جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت شریف اور نعیم النساء کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ جوڑا، اے پی کے شہر وجئے واڑہ کا بتایا گیا ہے۔ایک دوسرے زخمی مسافر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

کولار (کرناٹک): ریاست کرناٹک کے ضلع کولار میں چہارشنبہ کے روز 2مسافرین برسر موقع ہلاک اور دیگر10 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک خانگی بس جس میں یہ افراد سوار تھے، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق مل باگل شہر کے قریب قومی شاہراہ 75 پر ویروپکشی گیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔

 جاں بحق افراد کی شناخت شریف اور نعیم النساء کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ جوڑا، اے پی کے شہر وجئے واڑہ کا بتایا گیا ہے۔ایک دوسرے زخمی مسافر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ یہ خانگی بس، گنٹور سے بنگلور جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ بس، ویموری۔ کاویری ٹراویل کمپنی نیلور کی ملکیت ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیورنگ میں لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مقام حادثہ سے ڈرائیور اور کنڈاکٹر فرار ہوگئے۔ حادثہ کے وقت بس میں 30 افراد سوار تھے۔