تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا، معاوضہ کی ادائیگی کا وعدہ

تلنگانہ حکومت کو 21 اور 23 مارچ کے درمیان ژالہ باری سے ہونے والے فصلوں کے نقصان کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس سے 13 اضلاع کے 64 منڈلوں میں 11,298 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کو 21 اور 23 مارچ کے درمیان ژالہ باری سے ہونے والے فصلوں کے نقصان کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس سے 13 اضلاع کے 64 منڈلوں میں 11,298 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو معاوضہ دینے کا حکم
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشورراونے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو کسانوں کے حساب سے سروے کرنے اور نقصانات کا درست اندازہ لگانے کے لیے حتمی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متاثرہ فصلوں میں 6,670 ایکڑ دھان، 4,100 ایکڑ مکئی اور 309 ایکڑ آم شامل ہیں، باقی رقبہ دیگر فصلوں پر مشتمل ہے۔

پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا، ”فصل کے نقصان کی مکمل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم معاوضہ کی ادائیگی کے لیے اقدامات کریں گے،” وزیرموصوف نے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے حکومت کے عزم کااظہارکرتے ہوئے یقین دلایا۔