قومی
تمل ناڈو میں سخت مقابلہ، ابتدائی رجحانات میں اے آئی اے ڈی ایم کے آگے
234 رکنی اسمبلی کی تمام نشستوں پر جاری گنتی کے مطابق انا دراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) 32 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) 28 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
چنئی: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے دوران صبح 10 بجے تک سامنے آنے والے ابتدائی رجحانات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
234 رکنی اسمبلی کی تمام نشستوں پر جاری گنتی کے مطابق انا دراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) 32 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) 28 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
اسی طرح دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) 14 نشستوں پر برتری کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
دیگر جماعتوں میں کانگریس 2 نشستوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک نشست پر آگے ہے۔