افسوسناک واقعہ۔ بیوی اور اُس کے عاشق کی ویڈیو نے شوہر کی جان لے لی (ویڈیو)
ہریانہ کے شہر روہتک سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان "اجے" نے اپنی بیوی "دِویا" کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ اجے نے خود کو پھانسی لگا کر جان دے دی، اور مرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام چھوڑا جس میں اُس نے اپنی موت کا ذمہ دار اپنی بیوی دِویا اور اُس کے مبینہ عاشق دیپک کو قرار دیا۔

نئی دهلی: ہریانہ کے شہر روہتک سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان "اجے” نے اپنی بیوی "دِویا” کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ اجے نے خود کو پھانسی لگا کر جان دے دی، اور مرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام چھوڑا جس میں اُس نے اپنی موت کا ذمہ دار اپنی بیوی دِویا اور اُس کے مبینہ عاشق دیپک کو قرار دیا۔
ویڈیو بنی خودکشی کی وجہ
بتایا جا رہا ہے کہ دِویا نے اپنے شوہر اجے کو ایک ویڈیو واٹس ایپ پر بھیجی تھی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ دیپک کے ساتھ موجود ہے۔ دیپک جو کہ پولیس میں سب انسپکٹر بتایا جا رہا ہے، ویڈیو میں دِویا کے ساتھ خوشی خوشی ڈانس کر رہا ہے اور خود وہی ویڈیو بنا رہا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اجئے شدید ذہنی دباؤ اور صدمے میں آ گیا۔ اس کے بعد اس نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اس نے کہا کہ وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے اور اس کے ذمہ دار دِویا اور دیپک ہیں۔ پھر اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
خودکشی سے پہلے کا ویڈیو بیان
اجئے نے جو ویڈیو خودکشی سے پہلے بنایا، اس میں اس نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی دِویا کا کسی اور مرد سے تعلق ہے اور یہ ویڈیو دیکھ کر اس کا دل ٹوٹ گیا۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت کوشش کرتا رہا، لیکن بیوی کی بے وفائی نے اسے جینے کی خواہش ہی ختم کر دی۔
پولیس کو موقع سے ویڈیو ملا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس افسران نے اجے کی خودکشی کے پیچھے وجوہات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اجئے کے گھر والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دِویا اور دیپک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجئے کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ دِویا کا رویہ شروع سے ہی مشکوک تھا اور اجئے اکثر پریشان رہا کرتا تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی موت صرف ایک ذاتی صدمہ نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے جس کا حساب ہونا چاہیے۔