تلنگانہسوشیل میڈیا
بھائیوں کوراکھی باندھنے کے بعد بہن کی موت (ویڈیو)
محبت کے نام پر ہراسانی پر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی بھائیوں کو راکھی باندھنے کے بعد موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں پیش آیا۔

حیدرآباد: محبت کے نام پر ہراسانی پر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی بھائیوں کو راکھی باندھنے کے بعد موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوداڑ میں ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک 17 سالہ لڑکی کو محبت کے نام پر ایک نوجوان مسلسل ہراساں کر رہا تھا، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی اور کیڑے ماردواپی کراس نے خودکشی کی کوشش کی۔
اس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کروایاگیا۔گذشتہ شب اس نے اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھی اورچند گھنٹوں کے بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔اس لڑکی کی موت کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔