دہلی

Video: واجپائی نے مودی کو راج دھرم کیوں یاد دلایا تھا؟: کانگریس

واجپائی نے نریندر مودی کو یہ یاددہانی کیوں کرائی تھی کہ راجہ کو راج دھرم کا پالن کرنا چاہئے۔ کانگریس قائد نے واجپائی کی ویڈیو کلپ بھی منسلک کی جس میں واجپائی‘ اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو راج دھرم کا پالن کرنے کی نصیحت کررہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بی بی سی ڈاکومنٹری کی ”سنسرشپ“ کے لئے ہفتہ کے دن حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
بی بی سی ڈاکیومنٹری اسکریننگ کیلئے دوطلباء کودہلی یونیورسٹی کی نوٹس
سپریم کورٹ میں بی بی سی پر مکمل امتناع کی درخواست خارج
مودی پر دستاویزی فلم، بی بی سی کے خلاف پولیس میں شکایت

اس نے پوچھا کہ اُس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے 2002 کے گجرات فسادات کے بعد مودی کو ”راج دھرم“ کیوں یاد دلایا تھا۔ ذرائع کے بموجب مرکز نے ڈاکومنٹری ”انڈیا: دی مودی کوئسچن“ کے لنک شیئر کرنے والی کئی یو ٹیوب ویڈیوز اور ٹویٹر پوسٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

اس پر کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشنس جئے رام رمیش نے ٹویٹر پر کہا کہ وزیراعظم اور ان کا ڈھول پیٹنے والے بی بی سی کی نئی ڈاکومنٹری پر سوال اٹھارہے ہیں۔ سنسرشپ ہورہی ہے۔ 2002 میں اُس وقت کے وزیراعظم واجپائی کیوں مستعفی ہونا چاہتے تھے؟

واجپائی نے نریندر مودی کو یہ یاددہانی کیوں کرائی تھی کہ راجہ کو راج دھرم کا پالن کرنا چاہئے۔ کانگریس قائد نے واجپائی کی ویڈیو کلپ بھی منسلک کی جس میں واجپائی‘ اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو راج دھرم کا پالن کرنے کی نصیحت کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مودی کو واجپائی کے بازو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا تھا کہ مودی 21 سال بعد سامنے آنے والی 2002کی سچائی سے ابھی بھی ڈرے ہوئے ہیں۔