شمالی بھارت

رام مندر کا افتتاح، مسلمانوں نے کوئی منفی بیان نہیں دیا: شاہنواز حسین

شاہنواز حسین نے بلیا کے علاقہ سکندرپور میں ہفتہ کی رات میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ رام مندر کی تعمیر پوروانچل کی ساری تصویر بدل دے گی۔ یہاں ہونے والی ترقی تصویر اور قسمت دونوں بدل دے گی۔

بلیا(یوپی): بی جے پی قائد اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کے  تعلق سے مسلمانوں کی طرف سے کوئی بھی منفی بیان نہیں آیا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپوزیشن بیان بازی پر طنز کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں لگ بھگ رام جی کی مخالف ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

 شاہنواز حسین نے بلیا کے علاقہ سکندرپور میں ہفتہ کی رات میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ رام مندر کی تعمیر پوروانچل کی ساری تصویر بدل دے گی۔ یہاں ہونے والی ترقی تصویر اور قسمت دونوں بدل دے گی۔

اُنہوں کہاکہ 22 جنوری کو افتتاح کے بعد اندرون وبیرون ملک سے لوگ ایودھیا آنے لگیں گے اور یہ بھیڑ کم نہیں ہوگی۔ ساری بیان بازی کانگریس، آرجے ڈی اور ا نڈیا بلاک کی طرف سے ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ انڈیا بلاک پوری طرح بکھرنے والا ہے۔

a3w
a3w