کھیل
آئی پی ایل کا آئندہ ایڈیشن 60 دن کا ہوگا!
بی سی سی آئی نے ابھی تک آئی پی ایل کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیاہے لیکن رپورٹس کے مطابق یہ ٹی ٹوئنٹی لیگ یکم اپریل سے شروع ہوگی اور 31 مئی تک چلے گی۔

ممبئی: اس بار بی سی سی آئی 74 دنوں تک آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا انعقاد نہیں کرپائے گا۔
بی سی سی آئی نے ابھی تک آئی پی ایل کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیاہے لیکن رپورٹس کے مطابق یہ ٹی ٹوئنٹی لیگ یکم اپریل سے شروع ہوگی اور 31 مئی تک چلے گی۔
آئی پی ایل کے دنوں کی تعداد کم کرنے کی وجہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہے۔ یہ 7 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے 7 دن پہلے اور 7 دن بعد کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوسکتا۔
خواتین کا آئی پی ایل مارچ میں ہوگا۔ اسی لیے بی سی سی آئی کے پاس آئی پی ایل کیلئے صرف 60 دن کا وقت ہے۔
خواتین کے آئی پی ایل اور مینس آئی پی ایل کیلئے 3 ماہ کی ونڈ ہے لیکن اس بار آئی پی ایل کا طویل ہونا مشکل ہے۔ تاہم تاریخیں ابھی حتمی نہیں ہیں۔