جنوبی بھارت

آرا یس ایس نے مسلم لیگ سے بات چیت کی: کے ایس حمزہ

مسلم لیگ سے خارج ریاستی سکریٹری کے ایس حمزہ نے اتوار کے دن کہا کہ مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی اور کیرالا کی آرایس ایس قیادت کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے۔

تیرواننتاپورم: مسلم لیگ سے خارج ریاستی سکریٹری کے ایس حمزہ نے اتوار کے دن کہا کہ مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی اور کیرالا کی آرایس ایس قیادت کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
وائیناڈ بحالی فنڈ: اقبالیہ اسکول حیدرآباد کا فراخدلانہ تعاون، مسلم لیگ اور کیرالہ مسلم کلچرل سنٹر کا اظہار تشکر
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ مسلم لیگ کو بایاں بازومحاذ میں لانے کیلئے ہوئی جس سے کیرالا کی سیاست میں بی جے پی کو لمبی باری کھیلنے میں مدد ملتی۔ حمزہ نے کہا کہ بات چیت کی پہل آرایس ایس نے کی تھی۔

آرایس ایس کے پرانت کاریاواہک(ریاستی سکریٹری) پی این ایشورن نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ آرایس ایس نے مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی سے بات چیت کی ہے۔ آرایس ایس قائد نے یہ بھی کہاتھا کہ مسلم لیگ سیکولرسیاسی جماعت ہے اور وہ دہشت گردسرگرمیوں کی مخالف ہے۔

ایشورن نے تاہم کہاتھا کہ مسلم لیگ کے بعض فرقہ وارانہ مفادات ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے ریاستی سکریٹری جنرل پی ایم اے سلام نے دعویٰ مستردکرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت سیکولرسیاسی پارٹی ہے اور اس کا آرایس ایس سے کوئی اتحاد نہیں۔

حمزہ کو پارٹی کی ریاستی قیادت اور پارٹی کے انتہائی طاقتور جنرل سکریٹری وسابق وزیر پی کے کنہالی کٹی پر شخصی تنقید پر پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔ مسلم لیگ کیرالا یونٹ پر کنہالی کٹی کا مکمل کنٹرول ہے۔ پارٹی سے خارج قائد نے کہا کہ آرایس ایس قیادت نے کنہالی کٹی سے نہیں بلکہ دوسرے قائد سے بات چیت کی ہے۔

a3w
a3w