آرین خان کیس، تحقیقاتی عہدیدار وانکھیڑے کے خلاف کرپشن کا کیس درج
سی بی آئی نے آج سمیر وانکھیڑے کے خلاف کرپشن کا ایک کیس درج کرلیا۔ سمیر وہی انسدادِ منشیات آفیسر ہے جس نے دو سال پہلے جہاز پر منشیات کے مبینہ کیس میں شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان کو گرفتار کیا تھا۔

نئی دہلی: سی بی آئی نے آج سمیر وانکھیڑے کے خلاف کرپشن کا ایک کیس درج کرلیا۔ سمیر وہی انسدادِ منشیات آفیسر ہے جس نے دو سال پہلے جہاز پر منشیات کے مبینہ کیس میں شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان کو گرفتار کیا تھا۔
وانکھیڑے اور دیگر نے اس کیس میں مبینہ طور پر 25 کروڑ روپئے کی رشوت طلب کی تھی، تاکہ آرین خان کو ڈرگس کیس میں بچایا جاسکے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں دھاوے کیے تھے۔
وانکھیڑے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا زونل سربراہ تھا جب اس نے 2021ء میں شہر کے ساحل سے دور کروز جہاز پر دھاوا کیا تھا۔
آرین خان جنہوں نے جیل میں 4 ہفتے گزارے، انہیں مئی 2022ء میں انسدادِ منشیات ایجنسی کی جانب سے انسدادِ ڈرگس ایجنسی کے عائد کردہ تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔
قبل ازیں این سی بی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے دعویٰ کیا تھا کہ وانکھیڑے کی زیرقیادت تحقیقات میں کئی نقائص پائے جاتے ہیں۔