دہلی

آفتاب پونہ والا کااے ٹی ایم کارڈ حوالے کرنے عدالت سے درخواست

آفتاب امین پونہ والا کے ایڈوکیٹ نے آج ان کاڈیبٹ وکریڈٹ کارڈ واپس کرنے درخواست پیش کی۔درخواست میں کہاگیاکہ پونہ والاجیل میں سخت سردموسم کا سامنا کررہے ہیں اوران کے ہاں مناسب ملبوسات نہیں ہیں۔

نئی دہلی: آفتاب امین پونہ والا کے ایڈوکیٹ نے آج ان کاڈیبٹ وکریڈٹ کارڈ واپس کرنے درخواست پیش کی۔درخواست میں کہاگیاکہ پونہ والاجیل میں سخت سردموسم کا سامنا کررہے ہیں اوران کے ہاں مناسب ملبوسات نہیں ہیں۔

لہذا ملبوسات کی خریدی کیلئے انہیں پیسوں کی فوری ضرورت ہے۔ درخواست میں مزید کہاگیاکہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم ہے اوران کا اے ٹی ایم کارڈ پولیس کے پاس ہے۔

کارڈ ایڈوکیٹ کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی۔ 28 سالہ پونہ والا کی مدت تحویل ختم ہوتے ہی انہیں ذریعہ ویڈیوکانفرنس عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

پونہ والا نے ساتھ زندگی گزارنے والی شردھاوالکر کی لاش کے35 تکڑے کرکے انہیں شہر کے کئی مقامات پرپھینکنے سے قبل جنوبی دہلی کے مکان میں ایک ریفریجریٹر میں تقریباًتین ہفتہ رکھاتھا۔