آلٹ نیوز کے محمد زبیر کو یوپی کیس میں 5 دن کی عبوری ضمانت
بنچ نے یہ بھی کہا کہ زبیر الکٹرانک ثبوت سے چھیڑچھاڑ نہ کرے۔ پی ٹی آئی کے بموجب بنچ نے کہا کہ سیتاپور میں درج ایف آئی آر کا دہلی میں درج کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ایک ٹویٹ کے سلسلہ میں اترپردیش پولیس کے درج کردہ کیس میں 5 دن کی عبوری ضمانت منطور کی۔ الزام ہے کہ زبیر نے اس ٹویٹ میں ہندو سادھو سنتوں کو نفرت بھڑکانے والے کہا تھا۔
جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری پر مشتمل ویکیشن بنچ نے اس شرط کے ساتھ عبوری راحت دی کہ زبیر کو دہلی ہائی کورٹ کے حدود میں رہنا ہوگا اور کوئی ٹویٹ نہیں کرنی ہوگی۔ دہلی ہائی کورٹ علیحدہ ایف آئی آر سے نمٹ رہی ہے۔
بنچ نے یہ بھی کہا کہ زبیر الکٹرانک ثبوت سے چھیڑچھاڑ نہ کرے۔ پی ٹی آئی کے بموجب بنچ نے کہا کہ سیتاپور میں درج ایف آئی آر کا دہلی میں درج کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اس نے واضح کیا کہ سیتاپور میں درج کیس کی تحقیقات نہیں رد کی گئی ہیں۔پولیس‘ لیاپ ٹاپ اور دیگر الکٹرانک آلات ضرورت پڑنے پر ضبط کرسکتی ہے۔