کرناٹک
آٹودھماکہ میں زخمی شخص کا طبی خرچ حکومت برداشت کرے گی
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکام میں کہا گیا کہ کوکر دھماکہ کے متاثر پرشوتم پجاری کے طبی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
منگلورو: ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکام میں کہا گیا کہ کوکر دھماکہ کے متاثر پرشوتم پجاری کے طبی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
پجاری فی الحال زیرعلاج ہے اور دو ماہ میں اس کی بیٹی کی شادی ہے۔
یہ واقعہ ایک ماہ قبل ہوا تھا اور خاندان کو اب تک حکومت سے کوئی معاوضہ نہیں ملا۔
کوکر دھماکہ کا مشتبہ شخص محمد شارق بھی زخمی ہوا تھا، جسے حال ہی میں منگلورو منتقل کیا گیا۔ پرشوتم کا شہر کے دواخانہ میں علاج جاری ہے۔