شمالی بھارت
اترپردیش میں بانجھ پن پر طعنہ زنی، خاتون کا جھوٹے حمل کا دعویٰ
یہ خاتون پیٹ میں درد کی شکایت کرتے ہوئے ایک کمیونٹی ہیلت سنٹر پہنچی اور دعویٰ کیا کہ اسں نے قبل از وقت ایک بچہ کو جنم دیا جبکہ درحقیقت یہ ایک پلاسٹک کی گڑیا نکلی۔
اٹاوا (یوپی): بظاہر ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایک خاتون نے جھوٹے حمل کا بہانہ کیا کیونکہ وہ رشتداروں اور خاندان کے ارکان کے طعنوں سے بے زار ہوچکی تھی۔
یہ خاتون پیٹ میں درد کی شکایت کرتے ہوئے ایک کمیونٹی ہیلت سنٹر پہنچی اور دعویٰ کیا کہ اسں نے قبل از وقت ایک بچہ کو جنم دیا جبکہ درحقیقت یہ ایک پلاسٹک کی گڑیا نکلی۔
یہ معاملہ اس وقت روشنی میں آیا جب سی ایچ سی میں ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ایک حقیقی بچہ نہیں بلکہ ایک پلاسٹک کی گڑیا تھی۔
حتی کے ڈاکٹر نے زجگی سے متعلق دیگر کاغذات متعلقہ ایکسرے چیک کئے اور یہ بھی نقلی نکلے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہرشیت کے بموجب خاتون زجگی سے متعلق معائنوں کے نہیں بلکہ معدے میں انفیکشن کے علاج کے لئے وقفہ وقفہ سے ہیلت سنٹر سے رجوع ہوا کرتی تھی۔
یہ خاتون ایک طویل وقت سے شادی شدہ ہے اور حاملہ نہ بن سکی۔