احمدآباد اسٹیڈیم کے عملے کی غلطی سے شائقین پریشان

اتوار کو آئی پی ایل 2023 کا فائنل چینائی سوپر سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانا تھا۔ بارش کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا اور اسے ریزرو ڈے تک ملتوی کردیا گیا۔ فائنل میچ کے پہلے دن مسلسل بارش ہورہی تھی۔

احمدآباد: اتوار کو آئی پی ایل 2023 کا فائنل چینائی سوپر سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانا تھا۔ بارش کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا اور اسے ریزرو ڈے تک ملتوی کردیا گیا۔ فائنل میچ کے پہلے دن مسلسل بارش ہورہی تھی۔

ایسے میں شائقین بارش رکنے اور میچ شروع ہونے کا انتظار کررہے تھے۔ اس دوران اسٹیڈیم میں لگی ایک بڑی اسکرین سے معلوم ہوا کہ چینائی کی ٹیم رنر اپ رہی ہے۔

اس سکرین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم کیا واقعی ایسا ہوا یا اس تصویر کو ایڈٹ کیاگیا ہے۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن ٹرول اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آئی پی ایل کا فائنل پہلے سے طے ہے۔

جو تصویر شیئر کی جارہی ہے اس میں ایک اسکرین دکھائی دے رہی ہے جس میں چینائی سوپر کنگز کو رنر اپ کے طورپر دکھایا گیاہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔

لوگوں کا کہناہے کہ فائنل کے فاتح کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے اور صرف گجرات کو ہی میچ میں فاتح بنایا جائے گا۔ اسکرین نے رنر اپ چینائی سوپر کنگز پڑھ کر چینائی کے تمام حامیوں اور گجرات کے حامیوں کو بہت زیادہ مایوس کیا۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ سے قبل اسٹیڈیم کا عملہ اسکرین کی جانچ کررہا ہے اور گجرات کی ٹیم کیلئے بھی کچھ ایسا ہی لکھا گیا ہوگا۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں چینائی اور گجرات تیسری بار ٹکرائیں گے۔ سیزن کے پہلے میچ میں گجرات نے چینائی کو ان کے گھر احمد آباد میں شکست دی تھی جبکہ کوالیفائر۔1 میں چینائی نے اپنی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے گجرات کو چیپاک میں شکست دی۔ گجرات کی ٹیم نے احمد آباد میں 8 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔