تلنگانہ
اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی آمدنی میں اضافہ
تلنگانہ میں اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2022-23کے آخری 9 مہینوں میں 14.54 لاکھ دستاویزات کے رجسٹریشن کے ذریعہ سرکاری خزانے کو 10,583 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے ذریعہ 7 ہزار 944 کروڑ روپے سرکاری خزانہ میں جمع ہوئے جبکہ زرعی اراضیات کے رجسٹریشن کے ذریعہ 1587کروڑ روپے روپئے کی آمدنی ہوئی۔
1052 کروڑ روپے دیگر خدمات کے ذریعہ اکٹھے کیے گئے۔