تعلیم و روزگار

اقلیتی بہبود کے اسکولس میں اساتذہ کی بھرتی، درخواستیں مطلوب

تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ضلع کے محکمہ اقلیتی بہبود تحت چلائے جانے والے مولانا آزاد ماڈل اسکولس میں انگلش میڈیم پڑھانے کے لیے مہمان اساتذہ کے عہدوں کیلئے ضلع کے چار تعلقہ جات میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں

یادگیر: تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ضلع کے محکمہ اقلیتی بہبود تحت چلائے جانے والے مولانا آزاد ماڈل اسکولس میں انگلش میڈیم پڑھانے کے لیے مہمان اساتذہ کے عہدوں کیلئے ضلع کے چار تعلقہ جات میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالج طلبہ کیلئے نیشنل اسکالرشپس، درخواستیں مطلوب
پولیس کانسٹیبل کی ملازمتوں پر بھرتی کا امتحان
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول

جن میں شاہ پور ٹاؤن کے اسکول اور سورپور تعلقہ کے رنگم پیٹ اسکول کیلئے‘ کنڑ‘ انگریزی‘ اردو کیلئے ایک ایک اور سماجی سائنس، ریاضی اور سائنس کیلئے ایک ایک پوسٹ خالی ہے ان تمام جائیدادوں کیلئے متعلقہ مضمون میں ڈگری کے ساتھ کیلئے بی ایڈ لازمی ہے۔

گرمٹکل اسکول میں کنڑ انگریزی اور ہندی زبان کیلئے ایک ایک‘ بی اے بی ایڈ اور ایک ایک ریاضی اور سائنس، بی ایس سی بی ایڈ اور ایک PET کیلئے بی پیڈ ڈگری کے حامل اساتذہ کی ضرورت ہے۔ہنسگی اسکول، سورپور میں ایک پوسٹ ہندی میں بی اے بی ایڈ اور پی ای ٹی کی ایک سپوسٹ بی پی ایڈ چاہیے۔

یادگیر شہری اسکول کیلئے ایک بی اے بی ایڈ ہندی اور ایک سائنس سبجیکٹ سے کامیاب ہونا ضروری ہے اختیاری زبان کیلئے بی اے بی ایڈ‘ ایک سائنس کیلئے بی ایس سی بی ایڈ PET کیلئے B.Ped ڈگری ہونی چاہیے۔

امیدواروں کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے مقررہ درخواست فارم حاصل کریں اور انہیں پْر کریں اور ضروری دستاویزا ت منسلک کریں اور3 جون سے پہلے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے دفتر میں درخواست جمع کروائیں خصوصی نوٹس TET/SLET کلیئر، مقامی اور تجربہ کار امیدواروں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر آفس، کمرہ نمبر C-7، پہلی منزل، منی ودھان سودھا چتا پور روڈ یادگیرپر رابطہ قائم کریں۔

a3w
a3w