الظواہری کو ہلاک کرنے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ہوا یا نہیں؟:فواد چودھری

ڈائرکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایسے حملہ کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی نہیں۔ ہفتہ کے دن ٹویٹ میں چودھری نے لکھا کہ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ہوا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) قائد فواد چودھری نے ہفتہ کے دن کہا کہ ”سوال“ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک کرنے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کا نہیں ہے بلکہ اس کی فضائی حدود کے استعمال کا ہے۔ انہوں نے وزارتوں سے جواب مانگا۔ سابق وزیر ایسا لگتا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل انٹر سرویسس پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) بابر افتخار کے حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے۔ ڈان نے یہ اطلاع دی۔

جیو نیوز سے مختصر انٹرویو میں جمعہ کی رات ڈائرکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایسے حملہ کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی نہیں۔ ہفتہ کے دن ٹویٹ میں چودھری نے لکھا کہ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ہوا۔

متعلقہ وزارتوں کو اس سلسلہ میں باقاعدہ بیان جاری کرنا چاہئے۔ جمعہ کے دن پریس کانفرنس میں فواد چودھری نے جاننا چاہا تھا کہ آیا امریکہ کے حالیہ حملہ کے لئے پاکستان کی ایر اسپیس استعمال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ آیا ہم القاعدہ کے خلاف پھر سے امریکہ کا آلہ ئ کار بننے جارہے ہیں۔