تعلیم و روزگار

انجینئرنگ کورسس میں داخلوں کے عمل کا پہلا مرحلہ مکمل

ریاست بھر میں انجینئرنگ کالجس میں پہلے مرحلہ کے تحت مختلف انجینئرنگ کورسس میں داخلہ کا عمل مکمل ہوا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 82,666 انجینئرنگ سٹیس کے منجملہ70,665 سیٹس کو پر کیا گیا۔12,001 سیٹس کو پر کیا جانا باقی ہے۔

حیدرآباد: ریاست بھر میں انجینئرنگ کالجس میں پہلے مرحلہ کے تحت مختلف انجینئرنگ کورسس میں داخلہ کا عمل مکمل ہوا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 82,666 انجینئرنگ سٹیس کے منجملہ70,665 سیٹس کو پر کیا گیا۔12,001 سیٹس کو پر کیا جانا باقی ہے۔

پہلے مرحلہ کے دوران کمپیوٹر کورسس کے تمام سیٹس پر ہوچکی ہیں جبکہ ٹریپل ای اور سیول انجینئرنگ کورسس کیلئے ڈیمانڈ نہیں دیکھا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس، اور آئی ٹی سے مربوط کورسس میں 94.20 فیصد سٹیس پر ہوگئیں۔سیول، میکانیکل کورسس میں 44.09 فیصد اور الیکٹرانکس، الیکٹریکل انجینئرنگ کورسس میں 78.70 فیصد، انجینئرنگ کورسس میں 63.03 فیصد سیٹس پر داخلے دئیے گئے۔

کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے مربوط کورسس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹلیجنس) کمپیوٹر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اینڈ بزنس سسٹم، سی ایس آئی (آئی او ٹی اینڈ سائبر سیکوریٹی انکلوڈنگ بلاک چین ٹکنالوجی کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ نیٹ ورکس، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ آرٹیفیشیل انٹلیجنس کورسس میں صدفیصد داخلے دئیے جاچکے ہیں۔

جبکہ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ (سی ایس ای) میں 98.70 فیصد سیٹس پُر ہوچکی ہیں۔ دوسری طرف بائیو میڈیکل انجینئرنگ، الکٹرانکس کمیونکیشن اینڈ انٹر ومنٹیشن انجینئرنگ (ای سی ای) الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی میٹکس (ای ٹی ایم) کورسس میں صدفیصد نشستوں پر داخلے دئیے جاچکے ہیں۔ تاہم الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ (ای سی ای) میں 87.10، الیکٹریکل اینڈ الکٹرانک انجینئرنگ (ای ای ای) میں صرف58.38 فیصد سیٹس پر ہوپائی ہیں۔

اسی طرح میٹالرجیکل انجینئرنگ، بی ٹیک، میکانیکل وتھ ایم ٹیک تھرمل انجینئرنگ، ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ، میکا نیکل میک ٹرانکس انجینئرنگ، آٹو موبائیل انجینئرنگ، میں صدفیصد سیٹس، سیول انجینئرنگ میں 44.76 فیصد سیٹس اور میکا نیکل انجینئرنگ میں 38.50 فیصد سیٹس پر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کیمیکل انجینئرنگ میں 98.65، جیو انفارمیٹکس میں 95.38 فیصد، اگریکلچر انجینئرنگ میں 93.94 فیصد سیٹس کو پر کیا گیا۔

دوسری طرف انڈسٹریکل پروڈکشن انجینئرنگ، الکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کورسس میں ایک بھی سیٹ پرنہیں ہوسکی۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاعکے مطابق پہلے مرحلہ میں 85.48 فیصد طلباء کو سیٹس حاصل ہوئی ہیں۔ تین یونیورسٹیز اور28 خانگی کالجس میں صدفیصد سیٹس پر ہوگئیں۔

بحیثیت مجموعی یونیوسٹیز میں 85.12 فیصد، خانگی یونیورسٹیز میں 75.08 فیصد، خانگی کالجس میں 85.71 فیصد سیٹس پر کئے گئے۔ سیٹس حاصل کئے طلبا ء کو ویب سائٹ سے الاٹ منٹ آرڈر ڈاون لوڈ کرنا ہوگا۔

الاٹ منٹ آرڈر میں بتائی گئی فیس کو کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعہ آن لائن ادا کرنا ہوگا جس کے بعد سیٹ کنفرمیشن ہوگی۔ ٹیوشن فیس داخل کررہے طلباء کو اپنے والدین کے بینک اکاونٹس سے فیس داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس ماہ کی 22تاریخ سے قبل فیس داخل کرنا ہوگا۔ اور سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ آخر مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد متعلقہ کالجس کو 9 تا11اگست کے درمیان رپورٹ کرنا ہوگا۔