دہلی

اڈانی مسئلہ، سیبی کو 6 ماہ کی توسیع نہ دی جائے: کانگریس

کانگریس جنرل سکریٹری اِنچارج کمیونیکیشن جئے رام رمیش نے کہا کہ اڈانی مسئلہ کی مکمل تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تحقیقات ضروری ہیں لیکن انتہائی سنگین الزام کی تہہ تک جانے تیز رفتار سیبی تحقیقات بھی ضروری ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کے دن کہا کہ اڈانی گروپ کی طرف سے مبینہ اسٹاک پرائس اُلٹ پھیر کی تحقیقات مکمل کرنے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) کو 6 ماہ کا مزید وست دینا یہ تاثر پیدا کرے گا کہ تحقیقات سنجیدگی سے نہیں ہورہی ہیں بلکہ ان پر مٹی ڈالی جارہی ہے۔

مارکٹ ریگولیٹر سیبی نے توسیع کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔