دہلی

اگنی پتھ اسکیم‘ دہلی ہائی کورٹ میں 25 اگست کو سماعت

سپریم کورٹ نے کیرالا‘ پنجاب و ہریانہ‘ پٹنہ اور اتراکھنڈ ہائی کورٹس سے بھی کہا تھا کہ وہ ان کے پاس زیرالتوا درخواستیں یا تو دہلی ہائی کورٹ کو بھیج دیں یا پھر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک اپنے پاس زیرالتوا رکھیں۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت 25  اگست کو کرے گی کیونکہ اسے سپریم کورٹ سے منتقل کردہ درخواستوں کی فائلیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔

 چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد پر مشتمل بنچ کو سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جانکاری دی کہ سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو تمام درخواستیں ٹرانسفر کردیں۔

سپریم کورٹ نے کیرالا‘ پنجاب و ہریانہ‘ پٹنہ اور اتراکھنڈ ہائی کورٹس سے بھی کہا تھا کہ وہ ان کے پاس زیرالتوا درخواستیں یا تو دہلی ہائی کورٹ کو بھیج دیں یا پھر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک اپنے پاس زیرالتوا رکھیں۔ چہارشنبہ کے دن دہلی ہائی کورٹ بنچ نے کہا کہ منتقل کردہ درخواستیں ہمارے سامنے نہیں ہیں لہٰذا ہم معاملہ کی لسٹنگ 2 ہفتے بعد کریں گے۔