دہلی
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
نوجوت سنگھ سدھو نے پیر کے دن سوال کیا کہ ملزم برج بھوشن سنگھ کو جو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا صدر ہے‘ اس کے خلاف غیرضمانتی پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج ہونے کے باوجود گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

نئی دہلی: احتجاجی ریسلرس کی تائید میں آگے آتے ہوئے سینئر کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے پیر کے دن سوال کیا کہ ملزم برج بھوشن سنگھ کو جو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا صدر ہے‘ اس کے خلاف غیرضمانتی پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج ہونے کے باوجود گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے اس رکن پارلیمنٹ سے زیرحراست پوچھ تاچھ کی جائے۔
سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ڈبلیو ایف آئی سربراہ کے خلاف 2 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔