حیدرآباد

برقی بل کی دستبرداری اور پارلیمنٹ کو امبیڈکر سے موسوم کرنے کی قراردادوں کی منظوری متوقع

کے چندرشیکھرراؤ نے وزیر امورمقننہ وی پرشانت ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ ان دومسائل پرکل 13ستمبر کو ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ابتدائی گھنٹہ میں قرارداد یں پیش کریں۔

حیدرآباد: کانگریس فلورلیڈربھٹی وکرامارکہ کے مطالبہ پر چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے مرکز سے برقی اصلاحات بل کوواپس لینے اورپارلیمنٹ کے نئے کامپلکس کوڈاکٹربی آرامبیڈکرسے موسوم کرنے کے مطالبہ پرایوان میں قرار داد منظور کرنے کا تیقن دیا۔

کے چندرشیکھرراؤ نے وزیر امورمقننہ وی پرشانت ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ ان دومسائل پرکل 13ستمبر کو ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ابتدائی گھنٹہ میں قرارداد یں پیش کریں۔

چیف منسٹر نے حالیہ منعقدہ پولیس ریکروٹمنٹ ٹسٹ میں ایس سی‘ایس ٹی امیدواروں کے لئے اقل ترین نشانات مختص کرنے کے مطالبہ پر اتفاق کیاہے۔ وی آر اے اوروی آراوز سے متعلق مطالبات پرچیف منسٹرنے اس بارے میں غور کرنے کا تیقن دیا۔