شمالی بھارت

بنگال میں کانگریس کے واحد رکن اسمبلی ترنمول میں شامل

کانگریس کو دھکا پہونچاتے ہوئے مغربی بنگال اسمبلی میں اس کے واحد رکن‘ بیرون بسواس نے آج حکمراں جماعت کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول میں شمولیت اختیارکرلی۔

کولکتہ: کانگریس کو دھکا پہونچاتے ہوئے مغربی بنگال اسمبلی میں اس کے واحد رکن‘ بیرون بسواس نے آج حکمراں جماعت کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول میں شمولیت اختیارکرلی۔

ساگرڈیگھی کے رکن اسمبلی کے شمولیت اختیار کرنے کے فوری بعد ٹی ایم سی قائد ابھیشک بنرجی نے زوردے کر کہاکہ کانگریس کویہ فیصلہ کرناہوگاکہ وہ ریاست میں حکمراں جماعت کی مخالفت کرناچاہتی ہے یا مرکز میں بی جے پی کی۔

بسواس نے تین ماہ قبل ضمنی انتخاب میں اقلیتی غلبہ والے علاقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وہ اس علاقہ میں بیڑی کے بڑے تاجرسمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ضلع پنچھم میدنی پورکے گھاٹل علاقہ میں ترنمول میں شمولیت اختیارکی۔

a3w
a3w