شمالی بھارت

بہار میں این ڈی اے کی کشتی ڈوبنے والی ہے: آر جے ڈی

جنتادل یو قائد کے اس تبصرہ پر ایسی ریاست میں جہاں سیاست بہت زیادہ ہوتی ہے‘ چائے کی پیالی میں طوفان آگیا۔ آر جے ڈی ترجمان مرتنجئے تیواری نے کہا کہ این ڈی اے میں بڑا مسئلہ جنم لے رہا ہے۔

پٹنہ: بی جے پی اور اس کی حلیف جنتادل یو کے اختلافات پھر ظاہر ہوگئے ہیں۔ جنتادل یو کی سرکردہ قیادت نے زور دیا ہے کہ جے ڈی یو‘ ریاست میں پھر سے سب سے بڑی سیاسی طاقت بننا چاہتی ہے۔

جنتادل یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن نے 2 دن قبل میڈیا سے کہا تھا کہ ان کی پارٹی ریاست میں اپنا نمبر ایک موقف دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ 2020میں جو دھکا پہنچا تھا اس پر قابو پانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے 2020 میں جو ہوا اسے سازش قراردیا۔

 جنتادل یو قائد کے اس تبصرہ پر ایسی ریاست میں جہاں سیاست بہت زیادہ ہوتی ہے‘ چائے کی پیالی میں طوفان آگیا۔ آر جے ڈی ترجمان مرتنجئے تیواری نے کہا کہ این ڈی اے میں بڑا مسئلہ جنم لے رہا ہے۔

موسم برسات کے سیلاب میں اس کی کشتی ڈوب جائے گی۔ تیواری نے کہا کہ سماج وادی پس منظر کے نتیش کمار‘ بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈہ کے سامنے ٹک نہیں پائیں گے۔

a3w
a3w