تعلیم و روزگار

بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ برائے سال 23-2022 کیلئے درخواستوں کی طلبی

محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے 33 اضلاع سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 23-2022 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے 33 اضلاع سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 23-2022 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آئی سیٹ، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
اردو مصنفین کی مطبوعات پر انعامات، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب

انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے ہر ضلع سے پرائمری کے ایک‘ اپر پرائمری کے ایک‘ ہائی اسکول سے ایک ٹیچر‘ جونیئر کالج سے ایک اور ڈگری کالج سے ایک لکچرر۔ اس طرح ہر ضلع سے 5 ایوارڈز‘ اس کے علاوہ ریاست کے یونانی میڈیکل لکچررز کے لئے دو ایوارڈ اور یونیورسٹی اساتذہ کے لئے دو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

یہ ایوارڈ سرکاری مدارس وکالجس کے اساتذہ کی تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی پر دیئے جائیں گے۔ محمد خواجہ مجیب الدین نے کہا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے درخواست گزار کی مدت ملازمت کم از کم 5 سال ہونی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ فارم پر ٹیچر وہیڈ ماسٹر کے لئے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس یا ڈی ای او/ڈپٹی ڈی ای او کی جانب سے تصدیق اور جونیئر وڈگری کالج لکچرر کے لئے پرنسپل کالج اور ڈی ای وی او کی جانب سے تصدیق اور یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے ڈین /پرنسپل یا رجسٹرار سے تصدیق کے ساتھ اساتذہ لکچررز اپنی ضروری اسناد اور خطاطی کے نمونوں کے ساتھ اپنی درخواتیں 31 اکتوبر 2023 تک بنام ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی حیدرآباد کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کرسکتے ہیں۔

خواجہ مجیب الدین نے کہا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی سے جاری کردہ فارمس صدر دفتر اردو اکیڈیمی‘ دفاتر ڈی ای اوز و دفاتر ڈی ایم ڈبلیوز پر مفت دستیاب رہیں گے۔

اس کے علاوہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ بیان میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ درخواستوں کی منظوری کے سلسلہ میں اکیڈیمی کا فیصلہ حتمی ہوگا‘ نیز اردو اکیڈیمی سے سابق میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ دوبارہ ایوارڈ کے اہل نہیں ہونگے اور نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔