بیوی نے سیلفی لینے کے بہانے شوہر کو درخت سے باندھ کر آگ لگا دی
خاتون نے اسے مضبوطی کے ساتھ باندھنے کے بعد کیروسین آئیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ دیہاتی درخت سے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر فوری پہنچ گئے اور ایک شخص کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے ہوئے پایا۔ دیہاتیوں نے آگ بجھاکر اس کی زندگی بچائی۔

پٹنہ: بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو ایک درخت سے باندھ دیا اور کیروسن چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ ایک عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات کہی۔
یہ واقعہ صاحب گنج پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں اتوار کے ابتدائی گھنٹوں میں ایک موضع میں پیش آیا۔ ذرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنے شوہر کو ایک درخت سے باندھے جانے پر راغب کیا،کیوں کہ وہ ایک سیلفی لینا چاہتی تھی۔
خاتون نے اسے مضبوطی کے ساتھ باندھنے کے بعد کیروسین آئیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ دیہاتی درخت سے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر فوری پہنچ گئے اور ایک شخص کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے ہوئے پایا۔ دیہاتیوں نے آگ بجھاکر اس کی زندگی بچائی۔
دیہاتیوں نے خاتون کو پکڑ کر مقامی پولیس کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔ صاحب گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ ہم نے متاثرہ کا بیان قلمبند کیا ہے۔
متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی نے ایک سیلفی لینے کے بہانے اسے باندھ دیا اور کیروسین تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
دیہاتیوں نے اس کی جان بچائی۔ متاثرہ شخص کو ابتداء میں صاحب گنج پرائمری ہیلتھ سنٹر بھیجا گیا اور بہتر علاج کے لیے سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (ایس کے ایم سی ایچ) سے رجوع کیا گیا۔