بی جے پی کارکنوں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا
بی جے پی لیڈر نے مطالبہ کیاکہ سینوپٹیل کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے۔انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس اچانک دھرنے کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں بی جے پی کے لیڈروں نے پولیس اسٹیشن کے باہردھرنادیا۔ضلع کے مدنورپولیس اسٹیشن میں زعفرانی جماعت کے مقامی لیڈروں اورکارکنوں نے دھرنادیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع کے پدایٹلارا گاوں میں بی جے پی کے کارکن کے بالاجی پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں پی اے سی ایس چیرمین سینوپٹیل نے حملہ کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ سینوپٹیل کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے۔انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس اچانک دھرنے کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔