حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی کی کاروائی 12 ستمبر تک ملتوی

۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی جو کرسی صدارت پر تھے نے تعزیتی قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی کوآئندہ پیر تک ملتوی کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن جو منگل کو یہاں شروع ہوا تھا،حالیہ دنوں میں چل بسنے والے ارکان کوخراج پیش کرنے کے بعد 12ستمبر تک ملتوی کردیاگیا۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی جو کرسی صدارت پر تھے نے تعزیتی قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی کوآئندہ پیر تک ملتوی کردیا۔

سابق ارکان ایس ملو جنہوں نے تنگاترتی حلقہ کی نمائندگی کی تھی کے ساتھ ساتھ کملاپوراسمبلی حلقہ کی سابق میں نمائندگی کرنے والے پی جناردھن ریڈی کی تعزیتی قرارداد ارکان نے پیش کی۔تلنگانہ قانون ساز کونسل کا مانسون سیشن بھی آج 11.30بجے دن شروع ہوا۔

a3w
a3w