تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں شدید بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے
ضلع کے تقریباً تمام منڈلوں میں 10 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے ضلع کے دیہی علاقوں کی طرف جانے والی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ان علاقوں میں ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے مکمل طور پر محصورہوگئے۔ شدید بارش کی وجہ سے آبی ذخائر لبریز ہوگئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک نظام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع میں سب سے زیادہ بارش پالکورتی میں 33.3 ملی میٹر، انتھرگم میں 33.8 ملی میٹر، راماگنڈم میں 31 ملی میٹر درج کی گئی ہے۔
ضلع کے تقریباً تمام منڈلوں میں 10 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے ضلع کے دیہی علاقوں کی طرف جانے والی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ان علاقوں میں ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پداپلی جولاپلی روڈ کے قریب پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے اور اس طرف جانے والے دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ودیا نگر، بنداری کنٹہ اور ناکاسیواڈا میں کئی گھروں میں پانی داخل ہونے پر حکام نے انہیں دوسری جگہوں پر منتقل کیا ۔ ضلع کلکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے مقامی پولیس عہدیداروں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
سڑک کے ایک سائیڈ کو روڈ ڈیوائیڈر سے بند کر دیا گیا ہے اور دوسری طرف سے ٹریفک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ مقامی ایم ایل اے ڈی منوہر ریڈی نے بھی رات تک صورتحال کا جائزہ لیا۔