جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو
گارسیٹی نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کو وزیراعظم نریندرمودی نے G20 سربراہی اجلاس کے وقفوں دوران باہمی ملاقات میں یوم جمہوریہ جشن میں مدعو کیا ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر جوبائیڈن کو آئندہ سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ جشن میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔
انہوں نے G20 سربراہی اجلاس کے وقفوں کے دوران باہمی ملاقات کے موقع پر یہ دعوت دی۔ امریکی سفیر متعینہ ہند ایرک گارسیٹی نے یہ بات بتائی۔
اس سوال پر کہ آیا ہندوستان میں تقریباً اسی وقت کواڈ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ ہے، گارسیٹی نے کہا کہ ان کو اس کا علم نہیں۔ کواڈ ممالک میں ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
آئندہ سال کواڈ چوٹی اجلاس منعقد کرنے ہندوستان کی باری ہے۔
گارسیٹی نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کو وزیراعظم نریندرمودی نے G20 سربراہی اجلاس کے وقفوں دوران باہمی ملاقات میں یوم جمہوریہ جشن میں مدعو کیا ہے۔
جاریہ سال کے یوم جمہوریہ جشن میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی مہمان خصوصی تھے۔