جرائم و حادثاتحیدرآباد

حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران 2 لڑکے ہلاک

پہلے واقعہ میں حسین ساگر سے متصل سنجیویا پارک کے قریب مورتی لے جانے والے ٹرک سے ایک لڑکا گر پڑا اور اس گاڑی کے ٹائر کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران پیش آئے دو مختلف واقعات میں دو لڑکوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کا حسین ساگر میں اقدام خودکشی
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل

پہلے واقعہ میں حسین ساگر سے متصل سنجیویا پارک کے قریب مورتی لے جانے والے ٹرک سے ایک لڑکا گر پڑا اور اس گاڑی کے ٹائر کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

مہلوک کی شناخت، پرانیت کمار کی حیثیت سے کی گئی جو شہر کے کشن باغ، کا رہنے والا بتایاگیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں ایک 4 سالہ لڑکا، ایک بائک سے گر پڑا اور ہلاک ہوگیا۔

بشیر باغ فلائی اوور کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ آیوش، والدین کے ساتھ بائک پر مورتی وسرجن کیلئے حسین ساگر جارہا تھا۔

آیوش کے والد راج شیکھر جو بائک چلا رہے تھے، توازن کھو بیٹھے جس کے نتیجہ میں تینوں گر پڑے اس دوران ایک دوسری گاڑی نے آیوش کو روند دیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا۔ شدید زخمی آیوش کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔