دلتوں کا قتل: 90 سالہ گنگا دیال کو عمر قید، 42سال بعد فیصلہ
ایک مقامی عدالت نے 90 سالہ شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل نے آج یہاں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص نے 10 دلتوں کا قتل کردیا تھا۔
فیروز آباد: ایک مقامی عدالت نے 90 سالہ شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل نے آج یہاں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص نے 10 دلتوں کا قتل کردیا تھا۔
یہ وارداتیں 42 سال قبل پیش آئی تھیں۔ عدالت نے گنگا دایول کو 55 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ وارداتیں 1981ء میں شیخو آباد میں پیش آئی تھیں، جب کہ یہ منی پور ضلع میں شامل تھا۔
اب یہ مکھن پور ایریا فیروز آباد ضلع کے تحت ہے، جس کا قیام 1989ء میں عمل میں آیا۔ حکومت کے وکیل راجیو اپادھیائے نے بتایا کہ گنگا نے 10 دلتوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
یہ واردات دسمبر 1981ء میں سادھو پور موضع شیخو آباد میں پیش آئی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا تھا اور 10 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی تھی۔ یہ کارروائی منی پوری عدالت میں کی گئی۔
وکیل راجیو اپادھیائے نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں اب گنگا ہی بقید ِ حیات ہے۔ یکم اکتوبر 2021ء میں یہ معاملہ ڈسٹرکٹ جج فیروز آباد ہرویر سنگھ کو منتقل کیا گیا تھا، کیوں کہ سدھو پور، مکھن پور پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت تھا۔ یہ بات راجیو اپادھیائے نے بتائی۔
10 ملزمین میں سے 9 کی قانونی کارروائی کے دوران موت ہوگئی۔ اب صرف 90 سالہ گنگا دیال بقید ِ حیات ہے، جس کو ڈسٹرکٹ جج ہرویر سنگھ نے جمعرات کو خاطی قرار دیا اور عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ 55 ہزار روپئے جرمانہ بھی کیا گیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر اس کو مزید 13 ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔