دہلی

دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع

جنوب مغربی دہلی کے آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو بذریعہ ای میل بم کی دھمکی موصول ہوئی جو بعدازاں جھوٹی ثابت ہوئی۔

نئی دہلی: جنوب مغربی دہلی کے آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو بذریعہ ای میل بم کی دھمکی موصول ہوئی جو بعدازاں جھوٹی ثابت ہوئی۔ ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ

پولیس نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ اسکول کے حکام کو چہارشنبہ کے روز ایک ای میل موصول ہوا تاہم انہوں نے جمعرات کی صبح اسے دیکھا اور بعدازاں پولیس کو اطلاع دی۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اسکول حکام سے فون کال موصول ہوتے ہی صبح تقریباً 8 بجے بم اسکواڈ نے عمارت کی مکمل تلاشی لی۔ اسکول میں کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی اور بعدازاں امتحان بلاخلل منعقد کیا گیا۔