دہلی
دہلی یونیورسٹی کے شمالی کیمپس سے 30 طلبہ کارکن زیرحراست
دہلی پولیس نے طلبہ تنظیمیں اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی اور دیگر کے 30 کارکنوں کو دہلی یونیورسٹی سے گرفتار کرلیا ہے، جہاں وہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ریسلرس کے ساتھ اظہارِ یگانگت کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے طلبہ تنظیمیں اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی اور دیگر کے 30 کارکنوں کو دہلی یونیورسٹی سے گرفتار کرلیا ہے، جہاں وہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ریسلرس کے ساتھ اظہارِ یگانگت کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ ساگر سنگھ کلسی نے بتایا کہ اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی، بھگت سنگھ چھاترا ایکتا منچ اور دیگر تنظیموں کے تقریباً 35 مظاہرین چہارشنبہ کے روز تقریباً 1:15 بجے آرٹس فیکلٹی کی پچھلی گیٹ کے باہر جمع ہوئے تھے اور انھوں نے نعرہ بازی شروع کردی تھی۔
انہیں وہاں سے منتشر ہونے اور اس علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
جب انھوں نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا تو انھیں پُرامن طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران تقریباً 30 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔